Home سیاست نگران وزیراعظم آج متحدہ عرب امارات جائیں گے

نگران وزیراعظم آج متحدہ عرب امارات جائیں گے

Share
Share

اسلام آباد: نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ آج متحدہ عرب امارات (یواے ای ) کا دورہ کریں گے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم تین روزہ دورے میں یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں سیاسی، معاشی امور ،تجارت ،سرمایہ کاری بڑھانے پر بات ہو گی ۔

ترجمان کے مطابق ملاقات میں ثقافت، دفاع کے شعبہ میں تعاون اور عوامی روابط بڑھانے پر بھی بات ہو گی ، دورے میں یو اے ای سے کئی شعبوں میں تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے ، ان میں توانائی ،بندرگاہوں پر تعاون ،ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ ،غذائی تحفظ کے شعبہ شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق لاجسٹک ،کان کنی،ہوابازی اور بینکاری و مالی سروسز کے شعبہ بھی شامل ہیں ، پاکستان اور یو اے ای کی دوستی پرانی اور ہر مشکل وقت میں آزمائی ہوئی ہے ۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...