Home سیاست سپریم کورٹ میں عام انتخابات سے متعلق کیس آج ہی سماعت کیلئے مقرر ہونے امکان

سپریم کورٹ میں عام انتخابات سے متعلق کیس آج ہی سماعت کیلئے مقرر ہونے امکان

Share
Share

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں عام انتخابات سے متعلق کیس آج ہی سماعت کیلئے مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی ملاقات ہوئی، جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس اعجاز الاحسن اور اٹارنی جنرل بھی ملاقات میں شریک تھے۔

ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر نے چیف جسٹس سے لاہور ہائیکورٹ کے آرڈر سے پیدا ہونے والی صورت حال پر گفتگو کی، چیف جسٹس کی معاملے پر سینئر ججز سے مشاورت جاری ہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 8 فروری کو ملک میں عام انتخابات کروانے کا حکم دے رکھا ہے، اگر عام انتخابات 8 فروری کو ہونے ہیں تو الیکشن کمیشن کو آج یا کل تک الیکشن شیڈول جاری کرنا ہوگا، آئینی اور قانونی طور پر انتخابی شیڈول 54 دن کا ہوتا ہے، انتخابی شیڈول کے مطابق 17 دسمبر پہلا دن اور 8 فروری 54واں دن بنتا ہے۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے بدھ کی رات ضلعی انتظامیہ کو ڈی آر اوز اور آر اوز تعینات کرنے سے روکا تھا، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے آر اوز اور ڈی آر اوز کی ملک بھر میں تربیت روک دی تھی، موجودہ صورتحال میں سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ انتخابی شیڈول جاری ہوگیا توکاغذات نامزدگی کون دے گا اور کون وصول کرے گا؟۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...