Home Uncategorized جنگ بندی کا عمل ثمر آور اور اہم ہے،امریکی وزیر خارجہ کی اسرائیلی صدر سے ملاقات میں گفتگو

جنگ بندی کا عمل ثمر آور اور اہم ہے،امریکی وزیر خارجہ کی اسرائیلی صدر سے ملاقات میں گفتگو

Share
Share

تل ابیب: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے اسرائیل کے دورے کے دوران اسرائیلی صدر سے ملاقات کے دوران غزہ میں جنگ بندی کو جاری رکھنے پر زور دیا۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے تل ابیب میں اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ سے ملاقات کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ جنگ بندی کا عمل ثمر آور اور اہم ہے، ہمیں امید ہے کہ یہ جاری رہے گا، غزہ میں چند روز کی جنگ بندی کامیاب ثابت ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انٹونی بلینکن نے مزید کہا کہ امریکا اپنے دفاع کے حق میں اسرائیل کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرتا ہے کہ 7 اکتوبر کے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔

بلینکن نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی قیدیوں کو آزاد کرنے اور غزہ کی پٹی تک انسانی امداد پہنچانے میں کامیاب ثابت ہوئی ہے اور امریکا کو امید ہے کہ یہ جاری رہے گی۔

بلینکن نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ “مجھے غزہ میں آزاد کیے گئے یرغمالیوں میں ایک اور امریکی کی موجودگی دیکھ کر خوشی ہوئی، لڑائی کا خاتمہ یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے میں کامیاب ثابت ہوئے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ یہ سلسلہ جاری رہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...