Home Uncategorized چینی کمپنی نے ٹیسلا کے مقابلے میں اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف کرا دی

چینی کمپنی نے ٹیسلا کے مقابلے میں اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف کرا دی

Share
Share

بیجنگ:چینی کمپنی شاؤمی نے ٹیسلا کے مقابلے میں اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف کرا دی ہے۔یہ گاڑی 2 مختلف ماڈلز میں دستیاب ہوگی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گاڑی کی تیاری پر کمپنی نے ایک ارب 40 کروڑ ڈالرز سے زائد خرچ کیے ہیں اور کئی سال سے اس پر کام کیا جا رہا ہے، اس گاڑی کو شاؤمی ایس یو 7 کا نام دیا گیا ہے اور آئندہ چند ماہ میں یہ چین میں صارفین کو دستیاب ہوگی۔

کمپنی کے سی ای او لی جون نےایک ایونٹ میں اس گاڑی کا اعلان کیا، البتہ ابھی اس کی قیمت ظاہر نہیں کی گئی، انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ہماری کمپنی الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ کے لیڈر کے طور پر کام کرے گی۔

یہ گاڑی 2 مختلف ماڈلز میں دستیاب ہوگی، جن میں سے ایک ماڈل سنگل چارج پر 668 کلومیٹر تک سفر کرسکے گی جبکہ دوسری گاڑی 800 کلومیٹر تک سفر کرسکے گی، اس کے مقابلے میں ٹیسلا ایس ماڈل سنگل چارج پر 650 کلومیٹر تک سفر کرتا ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...