Home Uncategorized چینی بچی نے کنگ فو میں اپنی حیرت انگیز مہارت کا مظاہرہ کرکے سب کو حیران کردیا

چینی بچی نے کنگ فو میں اپنی حیرت انگیز مہارت کا مظاہرہ کرکے سب کو حیران کردیا

Share
Share

ہینان: چین میں ایک 9 سالہ بچی نے شاؤلن کنگ فو میں اپنی حیرت انگیز مہارت کا مظاہرہ کرکے سب کو حیران کردیا۔

چین کے صوبہ ہینان سے تعلق رکھنے والی 9 سالہ لڑکی ژانگ سکسوان نے اس سال کے عالمی شاولن گیمز میں “شاؤلین کنگ فو سٹار” کا خطاب حاصل کرکے دنیا کے چند اعلیٰ ترین کنگ فو ماسٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ہے

دنیا بھر میں لاکھوں شاولن کنگ فو کھلاڑی ہیں اور ہر سال ان میں سے دسیوں ہزار ورلڈ شاولن گیمز کے فائنلز میں مقابلے کیلئے مدعو کیے جاتے ہیں۔

اس سال 124 کنگ فو کھلاڑیوں کو وسطی چین کے صوبہ ہینان کے ایک شاولن مندر میں کنگ فو ماسٹرز اور شائقین کے سامنے اپنی مہارت دکھانے کا موقع دیا گیا۔

ان میں ایک 9 سالہ لڑکی بھی تھی جس کی ناقابل یقین لچک اور کنگ فو کی بےمثال مہارت نے ججوں اور ہجوم دونوں کو دنگ کر دیا جو بالآخر شاولن کنگ فو اسٹار کے اعزاز پر منتج ہوا۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...