Home Uncategorized تیزرفتاری پر جرمانے سے بچنے کیلئے شہری کی چالاکی کام نہ آ سکی

تیزرفتاری پر جرمانے سے بچنے کیلئے شہری کی چالاکی کام نہ آ سکی

Share
Share

مونٹ پیلیئر: ایک فرانسیسی شخص نے تیز رفتار گاڑی چلانے پر جرمانے سے بچنے کیلئے اپنی گاڑی کا رنگ ہی تبدیل کرلیا تاہم پولیس نے نے اس کی اس چال کو ناکام بناتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک فرانسیسی شہری پر الزام لگایا گیا ہے کہ اس نے اپنی پورشے اسپورٹس کار کو تیز رفتار سے چلایا اور پولیس کی طرف سے رکنے کے اشارے کے باوجود ملزم نہیں رُکا جبکہ بھاری جرمانے سے بچنے کے لیے اس نے پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی بھی کوشش کی اور اپنی گاڑی کا رنگ تبدیل کرلیا۔

یہ واقعہ مونٹ پیلیئر شہر میں پیش آیا جہاں فرانسیسی پولیس نے ایک ڈرائیور کو دیکھا جو 188 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلا رہا تھا۔ جب انہوں نے گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو وہ بجائے رکنے کے، ان کے پاس سے تیزی سے گزر گیا۔

گاڑی کی رفتار اتنی تیز تھی کہ پولیس اہلکار ملزم کا پیچھا کرنے یا اس کی لائسنس پلیٹ نمبر حاصل کرنے سے بھی قاصر رہے۔ تاہم انہوں نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ یہ کار ایک چمکدار سبز پورش 911 اسپورٹس کار ہے۔

اس علاقے میں صرف ایک شخص تھا جو سبز پورش چلاتا تھا۔ جب پولیس نے اسے تھانے بلوایا تو افسران یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اس کی اسپورٹس کار سرمئی رنگ کی ہے۔

40 سالہ مشتبہ شہری نے پولیس اہلکاروں کو بتایا کہ وہ ملزم ہو ہی نہیں سکتا جس کی وہ تلاش کر رہے ہیں کیونکہ واقعے کے دن اس کی گاڑی کا ٹائر پنکچر تھا۔

افسران نے اپنی تفتیش جاری رکھی اور گاڑی کا معائنہ کرنے پر مختلف حصوں میں سبز رنگ کے نشانات پائے گئے۔ ملزم کو دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے اور پولیس افسران کو دھوکہ دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...