Home Uncategorized ‎کینیا میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 228 تک پہنچ گئیں،لاکھوں لوگ بے گھر

‎کینیا میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 228 تک پہنچ گئیں،لاکھوں لوگ بے گھر

Share
Share

نیروبی : کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 تک پہنچ گئی ہے۔

خبررساں ادارے کے مطابق کینیا کی وزارت داخلہ نے بتایا کہ کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 228 ہو گئی، اس سے پہلے 179 اموات ہوئی تھیں۔

سیلاب نے مغربی کینیا کے مسائی مارا سفاری پارک کو بھی متاثر کیا، جہاں دریائے ٹیلیک کے بہنے سے ہوٹلوں میں سیاحوں کے گروپ منقطع ہوگئے۔

ایک روزقبل ملک کے وسطی حصے میں مائی ماہیو گاؤں کے قریب مٹی کا تودہ گرنے سے 46 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

وزارت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق نشیبی اور ساحلی علاقوں میں صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے اور پہاڑی ڈھلوان والے علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات بھی ہو سکتے ہیں۔

کئی مہینوں کے سیلاب نے گھر، سڑکیں اور پل تباہ کر دیے ہیں اور 2لاکھ 10ہزارسے زیادہ لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بارشوں نے دیگر مشرقی افریقی ممالک کو بھی متاثر کیا ہے، ہمسایہ ملک تنزانیہ میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ یوگنڈا اور برونڈی میں ہلاکتوں اور اہم نقصانات کی اطلاع ملی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...