پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائےگا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مقابلہ رات آٹھ بجے شروع ہوگا۔
قذافی سٹیدیم لاہور میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 9وکٹوں سے شکست دے کر سیریزایک ، ایک سے برابر کردی۔جنوبی افریقہ کی ٹیم 19.2اوورز میں110رنز بناکر آؤٹ ہو ئی۔ڈیوالڈ بریوِس 25رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 4، سلمان مرزا نے3 اور نسیم شاہ نے2وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان نے 111رنز کا ہدف 13.1اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔صاحبزادہ فرحان 28رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔صائم ایوب نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 38 گیندوں پر 71رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ان کی اننگز میں 5چھکے اور6چوکے شامل تھے۔ بابراعظم 11رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرنے والے سلمان مرزاپلیئر آف دی میچ قرار پائے۔