Home سیاست عالمی عدالت انصاف کے فیصلے نے اسرائیلی بربریت کو بے نقاب کر دیا،صد عارف علوی

عالمی عدالت انصاف کے فیصلے نے اسرائیلی بربریت کو بے نقاب کر دیا،صد عارف علوی

Share
Share

اسلام آباد:صدرمملکت عارف علوی نے غزہ میں نسل کشی کی روک تھام اور سزا سے متعلق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں نسل کشی کے جرم کی روک تھام سے متعلق عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ بہترین ہے، اسرائیل کو فوری طور پر غزہ میں معصوم شہریوں کی نسل کشی اور خونریزی کو روکنا ہوگا، فیصلے نے اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی غیر انسانی کارروائیوں اور بربریت کو بے نقاب کر دیا ہے۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ اسرائیل نے خواتین، بچوں اور ہسپتالوں کو نشانہ بنا کر انسانیت کی تمام حدیں پار کر دیں، خوراک کے لئے قطار میں کھڑے لوگوں کو بھی نہیں چھوڑا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ پر غزہ میں فوری جنگ بندی کے لئے اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری، سلامتی کونسل اسرائیل کو فلسطین میں مزید خونریزی سے روکے۔

صدر مملکت نے جنوبی افریقہ کی جانب سے معاملہ عالمی عدالت انصاف میں لیجانے کے جرات مندانہ مؤقف کو سراہا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...