Home سیاست قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس 17اکتوبر کو طلب کرنے کا فیصلہ

قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس 17اکتوبر کو طلب کرنے کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس 17 اکتوبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جس میں 26ویں آئینی ترمیم پر بحث کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن میں کافی حد تک ہم آہنگی پیدا ہوچکی ہے جبکہ حکومتی ٹیم کی جانب سے مختلف جماعتوں سے ملاقات بھی جاری ہیں۔

مجوزہ آئینی ترمیم کے مسودے پر حتمی مذاکرات جاری ہیں، اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان اہم ملاقات آج ہوگی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان کی لاہور میں مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

گزشتہ روزجمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کے مسودے پر اعتراض کیا تھا کیونکہ حکومت کے مسودے سے عدلیہ اور عوام کے حقوق تباہ ہو جاتے۔

فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جو چیزیں ہم نے مسترد کیں وہ واپس لے لی گئیں اور امید ہے ہمارے مطالبات قبول کر لیے جائیں گے۔

دوسری جانب سینٹ کا اجلاس بھی 17 اکتوبر کو سہہ پہر تین بجے طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

Share
Related Articles

آج امریکا کے لئے ایک تاریخی دن ہے، عوام صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے محبت کرتے ہیں،محسن نقوی

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے...

پی ٹی آئی کی جدوجہد کا مقصد جمہوریت کی سربلندی اور آئین وقانون کی حکمرانی ہے،علی امین گنڈاپور

ڈی آئی خان: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے...

کرم میں فوجی آپریشن کے لیے راہ ہموار کی جا رہی ہے، مولانا فضل الرحمان

مردان:جمعیت علمائے اسلام( ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ...

کیا آپ جانتے ہیں انسانی آنکھ کتنے میگا پکسلز کی ہوتی ہے؟

کیمرے آج کے دور میں ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک لازمی...