Home نیوز پاکستان پیسکو افسران کو مفت یونٹس کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ معطل

پیسکو افسران کو مفت یونٹس کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ معطل

Share
Share

پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے پیسکو افسران کو بجلی کے مفت یونٹس دینے کی سہولت ختم کرنے کا نگراں حکومت کا فیصلہ معطل کردیا۔

پشاور ہائی کورٹ میں پیسکو افسران کے مفت بجلی یونٹس ختم ہونے کے خلاف درخواست کی سماعت جسٹس خورشید اقبال کے روبرو ہوئی۔

پیسکو کے چھ افسران نے مفت بجلی فراہمی کے لیے رٹ دائر کی ہے۔ ان درخواست گزاروں کے وکیل نے کہا ہے کہ ہمیشہ سے پیسکو ملازمین کو مفت بجلی یونٹس فراہم کیے گئے، 5 دسمبر سے اعلامیے کے ذریعے مفت بجلی یونٹس ختم کیے گئے، یہ فیصلہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے نہیں کیا جو کہ غیر قانونی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ نگراں حکومت کے پاس مفت بجلی یونٹس ختم کرنے کا اختیار نہیں، نگراں حکومت کا اعلامیہ معطل کرکے مفت بجلی یونٹس کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے افسران کی درخواست پر وفاقی حکومت کا مفت بجلی یونٹس ختم کرنے فیصلہ معطل کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور واپڈا سے جواب طلب کرلیا۔

Share
Related Articles

جامعات میں داخلہ لینے والے طالب علم کی پی ایم ڈی سی سے رجسٹریشن لازمی قرار

اسلام آباد:جامعات میں داخلہ لینے والے طالب علم کی پی ایم ڈی...

پنجاب کا پہلا اے آئی روڈ میپ تیار،وزیراعلیٰ مریم نواز نے منظوری دے دی

لاہور: پنجاب حکومت نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے شعبے میں بڑا قدم...

سینیٹ سیکریٹریٹ میں کفایت شعاری اقدامات کا اعلان، چار روزہ ورکنگ ویک نافذ

اسلام آباد:سینیٹ سیکریٹریٹ نے وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق کفایت شعاری...

پاکستان میں 5G اسپیکٹرم نیلامی، مقامی اور عالمی سرمایہ کاری میں تاریخی اضافہ

اسلام آباد: پاکستان میں 5G اسپیکٹرم کی نیلامی تقریباً 500 ملین ڈالر...