Home Uncategorized اقوام متحدہ رکن ممالک کا فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کو 12 ماہ کے اندر ختم کرنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ رکن ممالک کا فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کو 12 ماہ کے اندر ختم کرنے کا مطالبہ

Share
Share

نیویارک: اقوام متحدہ کے رکن ممالک نے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کو 12 ماہ کے اندر ختم کرنے کا باضابطہ مطالبہ کرنے پر زور دیا۔

یہ متن، بین الاقوامی عدالت انصاف کی ایک مشاورتی رائے پر مبنی ہے جس میں 1967 سے اسرائیل کے قبضے کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی درخواست پر جاری ہونے والی رائے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اپنی غیر قانونی موجودگی کو جلد از جلد ختم کرے۔

اقوام متحدہ میں فلسطین کے سفیر ریاض منصور نے کہا کہ جنرل اسمبلی میں بین الاقوامی برادری کے دباوٴ اور آئی سی جے کے تاریخی فیصلے کے دباوٴ کو اسرائیل کو اپنا رویہ تبدیل کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔

قرارداد کے مسودے پر آج مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے ووٹنگ ہوگی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسرائیل مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اپنی غیر قانونی موجودگی کو بغیر کسی تاخیر کے ختم کرے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...