Home Uncategorized شیطان نے مجھے برہنہ کر دیا تھا، ننگے پن کو آزادی اور جدت سمجھنے لگی تھی،ثناء خان کا انکشاف

شیطان نے مجھے برہنہ کر دیا تھا، ننگے پن کو آزادی اور جدت سمجھنے لگی تھی،ثناء خان کا انکشاف

Share
Share

ممبئی: اسلام کیلئے بالی وڈ انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی اداکارہ ثناء خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پتہ نہیں چلا کہ شیطان نے انہیں ننگا کردیا تھا۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ شوبز میں جسم کے ننگے پن کو آزادی اور جدت سمجھنے لگی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شوبز میں آہستہ آہستہ ان کے لباس بدلتے چلے گئے اور انہیں پتا ہی نہیں چلا کہ کب انہوں نے اپنی سادگی کھو دی۔

ثناء خان نے روتے ہوئے بتایا کہ بگ باس کے بعد انہوں نے قرآن کا ترجمہ پڑھنا شروع کیا اور پھر ان کی زندگی میں ایک بہت بڑا بدلاؤ آیا۔

ثناء خان نے یہ بھی کہا کہ ان کے شوہر ان کے لیے ایک نعمت ہیں اور ان کے بغیر ان کی زندگی کا سفر اتنا آسان نہ ہوتا۔

ثنا خان نے 2020 میں بالی وڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا اور اگلے برس مفتی انس سید سے شادی کی تھ۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال ثنا خان اور مفتی انس کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...