Home تازہ ترین پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا خواب اسی وقت حقیقت بنے گا جب ہم ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر قومی مفاد کو ترجیح دیں گے،وزیراعظم کا عید الاضحی پرپیغام

پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا خواب اسی وقت حقیقت بنے گا جب ہم ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر قومی مفاد کو ترجیح دیں گے،وزیراعظم کا عید الاضحی پرپیغام

Share
Share

اسلام آباد:وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ عید الاضحی کا پیغام صرف جانور کی قربانی تک محدود نہیں، بلکہ یہ اپنے نفس، خواہشات اور مفادات کو اعلیٰ مقاصد کے لیے قربان کرنے کا درس دیتا ہےپاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا خواب اسی وقت حقیقت بنے گا جب ہم ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر قومی مفاد کو ترجیح دیں گے۔

وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہبازشریف نے عید الاضحی 1446ھ کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ میں عید الاضحی اور عظیم الشان اسلامی عبادت حج کے بابرکت موقع پر پوری پاکستانی قوم اور عالم اسلام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔یہ با برکت ایام ہمیں حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی بے مثال اطاعت، ایثار اور قربانی کی یاد دلاتے ہیں۔ان عظیم ہستیوں کی اطاعت و قربانی کو رب ذوالجلال نے اس قدر پسند فرمایا کہ اسے تا قیامت امت محمدی ﷺ کے لیے عبادت کا درجہ عطا فرما دیا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ پاکستانی قوم اور پوری امت مسلمہ کی عبادات اور قربانیوں کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت عطا فرمائے، اور ہماری زندگیوں میں یہ برکتیں بار بار نازل فرمائے۔آمین۔عید الاضحی کا پیغام صرف جانور کی قربانی تک محدود نہیں، بلکہ یہ اپنے نفس، خواہشات اور مفادات کو اعلیٰ مقاصد کے لیے قربان کرنے کا درس دیتا ہے۔قربانی کا یہی جذبہ انسان کو صبر، حوصلے، ایثار اور قربانی جیسے اوصاف سے مزین کرتا ہے، جو کسی بھی قوم کی ترقی کی بنیاد ہوتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ آج جب ہمارا پیارا وطن پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے، تو اس موقع پر ہمیں اپنی یکجہتی، قربانی اور ایثار کے جذبے کو اپنانا ہو گا۔عید الاضحی کا یہ بابرکت موقع ہمیں اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ قربانی کا راستہ ہمیشہ کامیابی کی طرف جاتا ہے۔جیسے حالیہ بھارتی حملے میں پوری قوم نے یک جان اور متحد ہو کر دشمن کو واضح پیغام دیا کہ پاکستانی قوم اپنے دفاع اور وقار کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی، اسی طرح ہمیں اپنی داخلی مشکلات سے نمٹنے کے لیے مسلسل اتحاد اور عزم کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ہمیں اپنی اقتصادی اور سماجی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے اپنے تمام وسائل کو یکجا کرنا ہو گا تا کہ ہم اپنے ملک کو مضبوط، خوشحال اور خود کفیل بنا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ عید ہمیں نہ صرف جان و مال کی قربانی کی اہمیت سکھاتی ہے، بلکہ یہ بھی بتاتی ہے کہ قومیں اس وقت عظمت کی منزل تک پہنچتی ہیں جب وہ فرد کی ترقی کے ساتھ ساتھ اجتماعی بھلائی و ایثار کے لیے کام کرتی ہیں۔ہمیں آج کے دن خاص طور پر اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کو بھی یاد رکھنا چاہئےجو ایک بے رحم اور غیر انسانی مظالم اور بھوک کا شکار ہیں۔اسی طرح، ہم بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر کے بہادر عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں، جن کی اپنے حق خودارادیت کے لیے عشروں سے منصفانہ اور بہادرانہ جدوجہد جاری ہے۔ ہم ہمیشہ ان کی آواز بنیں گے اور ان کی عظیم جدوجہد میں ان کا ساتھ دیں گے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ آج، ہمیں اپنی نسلوں کے لیے ایک ایسے پاکستان کا عہد کرنا ہو گا جہاں محبت، بھائی چارہ، اور اتحاد کی فضا ہو، ہمیں اس عزم کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گاتاکہ پاکستان کو عالمی سطح پر ایک طاقتور اور کامیاب ملک کے طور پر اُبھرے۔پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا خواب اسی وقت حقیقت بنے گا جب ہم ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر قومی مفاد کو ترجیح دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کا یہ پیغام ہمیں اس بات کی ترغیب دیتا ہے کہ ہم اپنی ذاتی خواہشات اور مفادات سے بلند ہو کر صرف اور صرف اپنے وطن کی فلاح و بہبود کے لیے سوچیں اور عمل کریں۔یقیناً یہی جذبہ اور اتحاد پاکستان کی تقدیر بدل سکتا ہے۔میری اللہ تعالی سے میری دُعا ہے کہ وہ ہمیں عید الاضحی کی حقیقی خوشیوں سے بہرہ مند فرمائے، اور ہمیں ایثار و قربانی کی اصل روح کے مطابق عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

Share
Related Articles

وزیراعظم شہباز شریف نےملکی معیشت کو بہت بہتر کردیا ہے ،نوازشریف

لندن:صدرپاکستان مسلم لیگ (ن ) سابق وزیراعظم محمدنوازشریف نے کہا ہے کہ...

پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے گمراہ کن بیانات کو سختی سے مسترد کر دیا

اسلام آباد:پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے گمراہ کن بیانات کو سختی...

صدر مملکت کا بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے 2 دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع کچّھی، بلوچستان میں کارروائی...