Home سیاست ای سی سی نے یو اے ای اورپاکستان کے درمیان فریم ورک معاہدےکے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دیدی

ای سی سی نے یو اے ای اورپاکستان کے درمیان فریم ورک معاہدےکے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دیدی

Share
Share

اسلام آباد:کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نےحکومت متحدہ عرب امارات اور حکومت پاکستان کے درمیان فریم ورک معاہدے کے مسودے پر بات چیت کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دیدی ہے۔

کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی تجارتی لین دین کا اجلاس پیر کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔

اجلاس میں وزارت میری ٹائم افیئرز کی جانب سے پیش کردہ سمری کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت کی ملکیت ابوظہبی پورٹس (اے ڈی پی) نےپاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل (پی آئی سی ٹی) آپریٹ کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

کمیٹی نے سمری کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد حکومت متحدہ عرب امارات اور حکومت پاکستان کے درمیان فریم ورک معاہدے کے مسودے پر بات چیت کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دیدی یہ کمیٹی دستخط کیلئے معاہدے کے فریم ورک کو حتمی شکل دے گی ۔

متحدہ عرب امارات اور حکومت پاکستان کاانٹر گورنمنٹل کمرشل ٹرانزیکشن ایکٹ 2022 کے تحت دونوں ممالک کے درمیان میری ٹائم سیکٹر میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے معاہدے کا فریم ورک تیار کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...