Home سیاست الیکشن کمیشن نے سندھ کی بیوروکریسی کے تقرر و تبادلوں کی اجازت دے دی

الیکشن کمیشن نے سندھ کی بیوروکریسی کے تقرر و تبادلوں کی اجازت دے دی

Share
Share

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ کی بیوروکریسی کے تقرر و تبادلوں کی منظوری دے دی۔

الیکشن کمیشن نے سندھ میں افسروں کے تقرر و تبادلوں کے منظوری سے سندھ حکومت کو آگاہ کر دیا، تقرری کے منتظر گریڈ 21 کے افسر شکیل منگنیجو کو چیئرمین پی اینڈ ڈی تعنیات کرنے کی منظوری دی، منظورشیخ کو سیکرٹری محکمہ بلدیات تعنیات کرنے کی منظوری دی۔

عمر فاروق بلو کو سیکرٹری کچی آبادی، فیاض عباسی کو سیکرٹری محکمہ توانائی تعنیات کرنے کی منظوری دی، منصورعباس کو سیکرٹری صحت، حسن نقوی کو پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ تعنیات کیا جائے گا، بلال میمن کو پرنسپل سیکرٹری گورنر سندھ تعنیات کرنے کی منظوری دے دی۔

ساجدجمال ابڑو سیکرٹری سماجی بہبود، شارق احمد کو سیکرٹری محکمہ لیبر، اعجازمہیسر کو سیکرٹری پبلک ہیلتھ تعنیات کرنے کی منظوری دی، الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری سندھ کو خط لکھ کر آگاہ کردیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...