Home سیاست الیکشن کمیشن نے انتخابی نشانات بدلنے پر پابندی لگا دی

الیکشن کمیشن نے انتخابی نشانات بدلنے پر پابندی لگا دی

Share
Share

لاہور : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی نشانات بدلنے پر پابندی لگا دی۔ترجمان الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع ہو چکی ہے، ہو سکتا ہے انتخابی نشان کی تبدیلی ممکن نہ ہو سکے۔

الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان سے متعلق صوبائی الیکشن کمشنر، ریٹرننگ آفیسرز اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز کو ہدایات جاری کر دیں۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اس مرحلہ میں انتخابی نشان کی تبدیلی سے اجتناب کیا جائے، اگر کوئی تبدیلی لازم درکار ہو تو کمیشن سے پیشگی اجازت لی جائے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے مزید کہا ہے کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع ہو چکی ہے، ہو سکتا ہے انتخابی نشان کی تبدیلی ممکن نہ ہو سکے۔

گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمان نے پنجاب میں اپنی پارٹی کے امیدواروں کے انتخابی نشان تیر میں رد و بدل پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...