Home سیاست الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کیلئے ڈرافٹ پولنگ سکیم تیار کرلی

الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کیلئے ڈرافٹ پولنگ سکیم تیار کرلی

Share
Share

اسلام آباد :الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کیلئے ڈرافٹ پولنگ سکیم تیار کرلی،ملک بھر میں 93 ہزار 371 پولنگ سٹیشنز قائم کیے جائیں گے، عام انتخابات کیلئے پنجاب میں 49 ہزار 871 پولنگ سٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔

پنجاب میں 14 ہزار 960 پولنگ سٹیشنز انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں،پنجاب میں 9 ہزار 974 پولنگ سٹیشنز حساس قرار دیے گئے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں 15 ہزار 708 پولنگ سٹیشن قائم کیے جائیں گے،خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 296 پولنگ سٹیشنز انتہائی حساس، 6 ہزار 549 پولنگ سٹیشنز حساس قرار دیے گئے ہیں۔

سندھ میں 19 ہزار 348 پولنگ سٹیشنز قائم کیے جائیں گے،سندھ میں 4 ہزار 823 پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے، بلوچستان میں 5 ہزار 15 پولنگ سٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کی تیار کردہ پولنگ سکیم کمطابق بلوچستان میں 2 ہزار 83 پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے، اسلام آباد میں ایک ہزار 41 پولنگ سٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔

اسلام آباد کے 326 پولنگ سٹیشنز انتہائی حساس، 221 پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے،انتخابات سے دو ماہ قبل آر اوز، اے آر اوز اور ڈی آر اوز تعینات کیے جائیں گے۔

Share
Related Articles

وزیرآباد حملہ کیس، حماد اظہر، یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ جاری

گوجرانوالہ: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیرآباد حملہ کیس میں عدم...

جس دن مریم نواز کا حساب ہوگا، وہ دن پاکستانی قوم کی فتح کا دن ہوگا، بیرسٹر سیف

پشاور:مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکے بیان...

توشہ خانہ 2 کیس،بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کیلیے درخواست سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے توشہ خانہ...

بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ،ایک اورمقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ تھانہ نیوٹاؤن...