اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے معاملے کو قومی اہمیت کا حامل سمجھتے ہوئے الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 219 میں ترمیم کے لیے حکومت کو سفارشات ارسال کی ہیں ۔
سفارشات میں کہا گیا کہ مقامی حکومتوں کی مدت پوری ہونے یا تحلیل کی صورت میں، نافذالعمل لوکل گورنمنٹ قوانین کے تحت بروقت انتخابات یقینی بنائے جائیں۔ اس سلسلے میں سیکرٹری پارلیمانی امور کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے باضابطہ مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔