اسلام آباد: لیکشن کمیشن آف پاکستان نے اکتیس مئی تک کے رجسٹرڈ ووٹرز کے اعداد و شمار جاری کردیے ۔ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد بارہ کروڑ انسٹھ لاکھ تریسٹھ ہزار پانچ سو اٹھانوے ہے، مرد ووٹرز کی تعداد چھ کروڑ اسی لاکھ اڑتالیس ہزار آٹھ سو سولہ، جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد پانچ کروڑ اناسی لاکھ چودہ ہزار سات سو بیاسی ہے۔
الیکشن کمیشن نے 31 مئی 2023 تک کے رجسٹرڈ ووٹرز کے اعدادوشمار جاری کردیے ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 59 لاکھ 63 ہزار 598 ہے ۔
مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 80 لاکھ 48 ہزار 816 ہے خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 79 لاکھ 14 ہزار 782 ہے،، مرد ووٹرز کا تناسب 54 اعشاریہ زیرو دو فیصد ہے خواتین ووٹرز کا تناسب 45 اعشاریہ نو آٹھ فیصد ہے۔
پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 16 لاکھ 6 ہزار 379 ہے سندھ میں 2 کروڑ 64 لاکھ 88 ہزار 841 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔
خیبرپختونخوا میں 2 کروڑ 15 لاکھ 82 ہزار 556 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں،،بلوچستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 52 لاکھ 60 ہزار 247 ہے،اسلام آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 25 ہزار 575 ہے۔