Home سیاست الیکشن کمیشن نے 3 حلقوں میں انتخابات روک دیے

الیکشن کمیشن نے 3 حلقوں میں انتخابات روک دیے

Share
Share

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تین حلقوں میں انتخابات روک دیے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تینوں حلقوں میں الیکشنز امیدواروں کی وفات کی وجہ سے روکے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 8 باجوڑ، پی کے 22 باجوڑ اور پی کے 91 کوہاٹ میں الیکشنز روکے گئے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تینوں حلقوں میں انتخابات کا شیڈول بعد میں جاری ہوگا، تینوں حلقوں میں امیدوار دوبارہ کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...