Home Uncategorized امیر کویت اور قطر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی

امیر کویت اور قطر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی

Share
Share

اسلام آباد: امیر کویت اور امیر قطر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی۔

سفارتی محاذ پر پاکستان کی مثبت پیشرفت کا سلسلہ جاری ہے، امیر کویت اور امیر قطر نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دورہ پاکستان کی دعوت کو قبول کر لیا ہے۔

پاکستان میں تعینات کویت اور قطر کے سفراء نے وزیراعظم شہباز شریف سے الگ الگ ملاقات کیں، کویتی سفیر نے وزیراعظم کو کویت کے امیر عزت مآب شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کا ایک خط پیش کیا جس میں امیر کویت کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرنے کا پیغام دیا گیا۔

قطر کے سفیر نے بھی وزیراعظم شہباز شریف کو امیر قطر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی کا خط پیش کیا جس میں امیر قطر نے دورہ پاکستان کی دعوت کو قبول کرنے کا پیغام دیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کے کویت اور قطر کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے یہ ایک بڑی پیشرفت ہے، امیر کویت اور امیر قطر کا دورہ پاکستان کے کویت اور قطر کے ساتھ سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے میں کارگر ثابت ہوگا۔

خیال رہے کہ پاکستان کویت مشترکہ وزارتی کمیشن اجلاس 28 سے 30 مئی کو کویت میں منعقد ہوگا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...