Home سیاست ‎موجودہ حکومت کاانجن دھواں دے رہا ہے عوام کشمیریوں کی طرح کی نکلیں گے،شیخ رشید

‎موجودہ حکومت کاانجن دھواں دے رہا ہے عوام کشمیریوں کی طرح کی نکلیں گے،شیخ رشید

Share
Share

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے رنگ پسٹن بیٹھ چکے ہیں پلگ میں کچرا پھنس چکا ہے اور انجن دھواں دے رہا ہے۔ عوام کشمیریوں کی طرح کی نکلیں گے۔

شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 2 سال سے تاریخیں بھگت رہے ہیں۔ ہمارے گھر پر چھاپے مارتے ہیں بچے اٹھاتے ہیں اور زیوراور پیسے لے جاتے ہیں اور خود ہیجڑوں سے مار کھاتے ہیں

۔ ملک میں انصاف مذاق بن گیا ہے۔ اللہ کے بعد صرف عدلیہ ہی رہ گئی ہے۔ نو مئی سے متعلق جوڈیشل کمیشن بنائیں یا ہمیں فوری سزائیں سنائیں۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں سزا سنا دیں ہم بہتر محسوس کریں گے۔ ہماری جان چھوڑیں ہمارے خلاف کوئی شواہد نہیں ہیں۔ عمران خان سے احترام کا تعلق ہے آئندہ پیشی پر ان سے ملاقات ہوتی ہے یا نہیں معلوم نہیں۔ موجودہ حکومت کے رنگ پسٹن بیٹھ چکے ہیں پلگ میں کچرا پھنس چکا ہے اور انجن دھواں دے رہا ہے۔ عوام کشمیریوں کی طرح کی نکلیں گے۔

قبل ازیں شیخ رشیداحمد نے 9 مئی سے متعلق تمام مقدمات میں عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کرنے کی درخواستیں دائر کیں۔ عدالت نے شیخ رشید کی درخواستیں سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے پولیس کونوٹس جاری کیا اور سماعت 29 مئی تک ملتوی کردی۔ آئندہ تمام مقدمات کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...