Home سیاست خاندانی بادشاہتوں کا دور ختم،مزید باریوں کے طلبگار سابق کارکردگی کا حساب دیں، سراج الحق

خاندانی بادشاہتوں کا دور ختم،مزید باریوں کے طلبگار سابق کارکردگی کا حساب دیں، سراج الحق

Share
Share

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو کرپشن کے علاوہ اور کوئی کام نہیں آتا۔خاندانی بادشاہتوں کا دور ختم، مزید باریوں کے طلب گار سابق کارکردگی کا حساب دیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ خاندانی بادشاہتوں کا دور ختم، اب آقا غلام، برہمن شودر کی تقسیم نہیں چلے گی، ایک پاکستان میں دو نظام نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں انصاف نہیں، طاقتور کا کوئی ادارہ احتساب نہیں کر سکتا، حکمرانوں کو کرپشن کے علاوہ اور کوئی کام نہیں آتا۔

سراج الحق نے کہا کہ قوم 8 فروری کو جاگیرداروں، وڈیروں، سرمایہ داروں کا یوم احتساب بنا دے، اقتدار میں آ کر ملک میں قرآن و سنت کا نظام نافذ کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سودی نظام اور کرپشن کے خاتمے کے لیے عوام 8 فروری کو ترازو پر مہر لگائیں۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...