Home Uncategorized بچوں کی طبیعت ناساز ہونے کا عذر نا قابل قبول، امریکی کمپنی نے ملازمین کی چھٹی بند کر دی

بچوں کی طبیعت ناساز ہونے کا عذر نا قابل قبول، امریکی کمپنی نے ملازمین کی چھٹی بند کر دی

Share
Share

نیویارک:امریکا میں ایک دفتر نے بچوں کی بیماری کو بطور چھٹی کا عذر پیش کرنے پر پابندی عائد کردی۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ریڈِٹ پر وائرل ہونے والے ایک میمو میں دفتر (جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا) کے ملازمین کو تنبیہ کی گئی کہ آئندہ چھٹی کرنے پر اگر بچوں کی طبیعت ناساز ہونے کا عذر پیش کیا گیا تو ان کے خلاف انضباطی کارروائی کی جائے گی۔

میمو کے وائرل ہونے سے پلیٹ فارم پر کام اور گھریلو زندگی کے درمیان توازن اور ملازمین کے حقوق کے متعلق شروع ہوگئی۔

میمو شیئر کرنے والے صارف نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اس قسم کے رویے کی شکایت آپ کہاں کریں گے؟۔

پوسٹ کیے گئے میمو میں کہا گیا ’تمام ملازمین توجہ فرمائیں: دفتر سے چھٹی کرنے کے لیے بچے کی طبیعت ناساز ہونے کا عذر قابلِ قبول نہیں ہوگا اور ایسا کرنے کی صورت میں انضباطی کارروائی ہوگی۔ ہم آپ کے بچوں کو ملازم نہیں رکھتے، ان کی طبیعت کی خرابی آپ کے لیے چھٹی کا عذر نہیں ہے۔ گو ٹیم!

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...