Home سیاست وفاقی کابینہ نے سروسز چیفس کی مدت ملازمت 5 سال اور ججز کی تعداد بڑھانے کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے سروسز چیفس کی مدت ملازمت 5 سال اور ججز کی تعداد بڑھانے کی منظوری دے دی

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 34 جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں بڑھا کر 12 کرنے اور سروسز چیفس کی مدت ملازمت 5 سال کرنے کی منظوری دے دی۔

نجی ٹی وی کا ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد بڑھا کر 12 کرنے کی منظوری دے دی۔

کابینہ کی منظوری کے بعد ججز کی تعداد میں اضافے کا بل پارلیمنٹ میں مںظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کو ججوں کی تعدا د بڑھانے کی وجوہات پر بھی بریفنگ بھی دی گئی اور بتایا گیا کہ سپریم کورٹ و ہائی کورٹس میں آئینی بینچ بنائے جانے کے باعث ججوں کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے۔

وفاقی کابینہ نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل بھی پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دیدی،آرمی ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے تمام سروسز چیفس کی مدت بڑھا کر 5سال کرنے کی منظوری دے دی۔

Share
Related Articles

وزیر اعظم آئندہ ہفتے وسطی ایشیاء کا اہم دورہ کریں گے

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے وسطی ایشیاء کا اہم دورہ کریں...

عمران خان کو زیادہ عرصہ جیل میں رکھنا ممکن نہیں، ریحام خان

کراچی:بانی پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ اور سیاست دان ریحام خان...

میں نے اپنے تمام غیر ملکی دوروں میں پاکستان کی ترقی کو ترجیح دی،وزیراعظم

ڈی جی خان :وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں نے...

چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کو سسٹم میں رہنے اور بائیکاٹ نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے تصدیق کی ہے...