Home سیاست وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔وفاقی حکومت نے پریکٹس پروسیجر قانون کے تحت اپیل دائر کردی۔

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ درست قرار دینے کے بعد اپیلیں دائر کرنے کا سلسلہ جاری ہے، وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی۔نیب ترامیم کیخلاف فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی گئی۔ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت اب اپیل پانچ رکنی بنچ سنے گا۔

سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن نے نیب ترامیم کالعدم قرار دی تھیں جبکہ جسٹس منصور علی شاہ نے نیب ترامیم کو درست قرار دیتے ہوئے اختلافی نوٹ تحریر کیا تھا۔وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ نیب ترامیم کو بحال کیا جائے،نیب ترامیم سے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں،قانون سازی پارلیمان کا اختیار ہے۔

اپیل میں فیڈریشن ، نیب اور چیئرمین پی ٹی آئی کو فریق بنایا گیا ہے.درخواست گزار زبیر احمد صدیقی نے بھی پریکٹس پروسیجر قانون کے تحت نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر رکھی ہے جس میں نیب ترامیم کیخلاف فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس میں پارٹی نہیں تھا،سپریم کورٹ نے نوٹس دیئے بغیر نیب ترامیم کیخلاف فیصلہ دیا۔ اس سے قبل بھی دو درخواست گزاران نیب ترامیم فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر چکے ہیں۔

Share
Related Articles

مریم نواز کا صوبے میں جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی...

بانی پی ٹی آئی کو جیل میں حقوق نہیں مل رہے ان کی اہلیہ سے ملاقات نہیں کرائی جارہی،سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی:سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ...

ملٹری ٹرائل کیس، 1962 کے آئین میں ایوب خان کا دور تھا کیا اس وقت لوگوں کو بنیادی حقوق میسر تھے؟ جسٹس مسرت ہلالی

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل...