Home سیاست پی ڈبلیو ڈی کے سبکدوش ملازمین کا مالی پیکج کرپٹ افراد کیلئے نہیں ہے، شہباز شریف

پی ڈبلیو ڈی کے سبکدوش ملازمین کا مالی پیکج کرپٹ افراد کیلئے نہیں ہے، شہباز شریف

Share
Share

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاک پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کی تحلیل کے بعد محنتی اور ایمان دار ملازمین کی دوبارہ بھرتی کے لیے عمر کی حد کم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سبکدوش ہونے والے ملازمین کے اعلان کردہ مالی پیکیج کرپٹ افراد کے لیے نہیں ہے۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) کی تحلیل کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر ہاؤسنگ اور ورکس ریاض حسین پیر زادہ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں پاک پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل کے حتمی مراحل اور قانونی پہلوؤں کے حوالے سے بریفننگ دی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل کی وجہ سے سبکدوش ہونے والے ملازمین کو دیا جانے والا مالی پیکیج ان افراد کے لیے ہرگز نہیں ہے جن پر سنگین کرپشن کے الزامات ثابت ہو چکے ہوں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ پاک پی ڈبلیو ڈی کے تحت جاری منصوبوں کی صوبوں اور متعلقہ اداروں کو منتقلی کا حتمی لائحہ عمل جلد از جلد پیش کیا جائے اور تحلیل سے متعلق تمام حتمی تجاویز کابینہ کے سامنے پیش کی جائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاک پی ڈبلیو ڈی کے کم مدت ملازمت کے حامل محنتی اور ایمان دار افراد کو دوبارہ ملازمت فراہم کرنے کے لیے ایج ریلیکسیشن کی تجویز پر عملدرآمد کی جائے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...