Home نیوز پاکستان حج پالیسی 2025 کا اعلان آئندہ ماہ کئے جانے کا امکان

حج پالیسی 2025 کا اعلان آئندہ ماہ کئے جانے کا امکان

Share
Share

 

کراچی: وزارت حج نے آئندہ سال 2025 کی حج پالیسی کی تیاری پر کام تیز کردیا، حج پالیسی کا اعلان آئندہ ماہ کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق حج پالیسی میں پرائیویٹ حج اور سرکاری حج اسکیم کوٹا کے متعلق پالیسی میں تبدیلی اور وزارت حج کا زیادہ اور کم مدتی حج اسکیم کے معاملے پر بھی نئی پالیسی لانے پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت مذہبی امور کو عازمین حج کی طرف سےحج انتظامات پر شکایات موصول ہوئی تھیں جس کے بعد نئی پالیسی میں عازمین حج کی شکایات کے ازالہ اور نئی سہولیات کی فراہمی پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

آئندہ سال بھی کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت پاکستان میں ہی امیگریشن کے انتظامات کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ سال حج کے دوران لاہور ایئرپورٹ کو بھی روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کرنے کے لیے سعودی حکام سے درخواست کی جائے گی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...