Home Uncategorized ماہی گیروں نے گھوڑے جیسی شکل والی عجیب و غریب مچھلی پکڑلی

ماہی گیروں نے گھوڑے جیسی شکل والی عجیب و غریب مچھلی پکڑلی

Share
Share

برسبین: آسٹریلیا میں ماہی گیروں نے گہرے سمندر سے گھوڑے جیسی شکل والی عجیب و غریب مچھلی پکڑ لی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماہی گیروں نے گہرے سمندر میں غیرمعمولی شکل والی مچھلی پکڑی ہے جسے ’ڈومز ڈے فش‘ کا نام دیا گیا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

ماہی گیروں نے جزیرے تیوی کے میلویل کے قریب یہ نایاب مچھلی پکڑی ہے، یہ مچھلی انسانی قد سے بھی لمبی ہے اور اسے ’اور مچھلی‘ بھی کہا جاتا ہے، مچھلی کی آنکھیں کسی پلیٹ کے سائز کی ہیں اور سر گھوڑے جیسا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ مچھلی عام طور پر سمندر کی ایک ہزار میٹر تک کی گہرائی میں پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے اس کا نظارہ کم ہی لوگ دیکھ پاتے ہیں، اس سے قبل اس مچھلی کو ساحل پر اکثر مردہ ہی دیکھا گیا ہے۔

اس نایاب مچھلی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے کمنٹس کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ مچھلی بالکل سائنس فکشن فلموں کی طرح ہے، دوسرے صارف نے لکھا کہ یہ کیا مخلوق ہے اس سے پہلے اس طرح کی مچھلی نہیں دیکھی۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...