Home کھیل قومی ٹیم کا غیرروایتی مشقوں کا حامل فٹنس کیمپ اختتام پذیر ہو گیا

قومی ٹیم کا غیرروایتی مشقوں کا حامل فٹنس کیمپ اختتام پذیر ہو گیا

Share
Share

لاہور: اسیسمنٹ ٹیسٹ کے ساتھ قومی کرکٹرز کا فٹنس کیمپ ختم ہوگیا تاہم کرکٹرز نے کاکول میں سخت غیر روایتی مشقوں سے فٹنس حاصل کرنے کا مشن جاری رکھا.

رواں سال پاکستان ٹیم کی امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول ٹی20ورلڈکپ سمیت بھرپور مصروفیات ہیں،ان مشکل چیلنجز کی تیاری کیلیے 29کرکٹرز کو سپر فٹ بنانے کی مہم کاکول ملٹری اکیڈمی میں شروع کی گئی تھی۔

2ہفتے تک کھلاڑیوں نے مختلف ڈرلز اور اسپورٹس سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہوئے فٹنس میں بہتری لانے کا سلسلہ جاری رہا،اس دوران آرمی ٹرینرز نے ایسی مشقیں بھی کروائیں جو عام طور پر کرکٹرز کے کیمپس میں نظر نہیں آتیں۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں حسن علی کو ایک ایسی ہی مشقت سے گزرتا دیکھا جاسکتا ہے،پیسر نے ہرڈلز،رننگ، ڈرلز اور وزن اٹھاکر بھاگنے سمیت خاص ترتیب سے ٹاسک مکمل کیے، انھوں نے اپنی مستعدی سے داد سمیٹی، کھلاڑیوں کو پتھر اٹھاکر پہاڑ کی چوٹی تک پہنچنے کی مشق کروائی گئی جس میں اعظم خان پیچھے رہ گئے تو دیگر نے تالیاں بجاکر انھیں داد دی، اعظم، اعظم کے نعرے بھی لگائے جاتے رہے۔

گذشتہ روز فٹنس میں بہتری کا جائزہ لینے کیلیے اسسمنٹ ٹیسٹ بھی لیا گیا جس کی رپورٹ پی سی بی سلیکٹرز کے حوالے کی جائے گی، نیوزی لینڈ سے ہوم ٹی 20سیریز کیلیے اسکواڈ کا انتخاب کرتے ہوئے کرکٹرز کی فٹنس کے معیار کو بھی پیش نظر رکھا جائے گا،اعلان پیر کو متوقع ہے، اسسٹمنٹ ٹیسٹ کے ساتھ ہی کیمپ ختم ہوگیا۔

دوسری جانب آرمی چیف کی جانب سے دیا جانے والا افطار ڈنر اب اتوار کے بجائے پیر کو شیڈول کردیا گیا،کھلاڑیوں کی رہائش کیلیے اسلام آباد کے ہوٹل میں انتظام کیا گیا ہے،نیوزی لینڈ سے سیریز کیلیے منتخب اسکواڈ 14اپریل کو راولپنڈی میں یکجا ہوگا۔

Share
Related Articles

چیمپئنز ٹرافی، بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم دبئی سے اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے بنگلا دیش کرکٹ...

انجری کا شکار ہونے والے قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان ٹورنامنٹ سے باہر

لاہور: چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا...

چیمپئنز ٹرافی، بھارت نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں بھارت نے...

چیمپئنز ٹرافی، بنگلادیش کے 229 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری

دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں بنگلادیش نے...