Home سیاست بانی پی ٹی آئی نے سیاست کو داغدار کیا، آج سامنے آرہا ہے کہ اصل چور اور جھوٹے،مریم اورنگزیب

بانی پی ٹی آئی نے سیاست کو داغدار کیا، آج سامنے آرہا ہے کہ اصل چور اور جھوٹے،مریم اورنگزیب

Share
Share

لاہور: پاکستامسلم لیگ ن کی رہنماء مریم اورنگزیب کاکہناہے کہ جب اوپر سے نیچے تک نظام کو استعمال کیا جاتا ہے تو ملک میں چوربازاری ہوتی ہے، توشہ خانہ لوٹ گئے،جواب مانگو تو گالیاں دیتے ہیں بانی پی ٹی آئی نے سیاست کو داغدار کیا، اپنا دور دوسروں کو چور ، چور کہنے پر لگایا، آج سامنے آرہا ہے کہ اصل چور اور جھوٹے کون تھے۔

رہنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سیاست کو داغدار کیا، انہوں نے پاکستانی عوام کا پیسہ چوری کیا ،اب انہوں نے قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالا ہے، بانی پی ٹی آئی سمجھتے تھے کہ طاقت سے دوسروں کا منہ بند کرلیں گے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف کے دور میں ملکی بہتری کے بڑے بڑے منصوبے بنے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے دورِ حکومت میں کرپشن کم ہوئی، اوپر بیٹھا شخص صادق و امین تھا اس لیے کرپشن نہیں ہوئی، نواز شریف اور مریم نواز کو جیل میں ڈالا گیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کہتے تھے 56کمپنیاں،صاف پانی پتہ نہیں ہم پر کیا کیا الزام لگایا، یہ نوازشریف کو کرپشن کرنے پر سزا نہیں دے سکے، نواشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا، اپنی پوری سیاست میں انہوں نے جھوٹے بیانیے بنائے، یہ پورا مافیہ تھا،منظم طریقے سے کرپشن کرتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جو منصوبہ اٹھاوٴ کرپشن میں اٹا ہوا تھا، کہاں گیا وہ 900ملین؟ یہ چور خود تھے، انٹرنیشنل سند یافتہ چور تھے، یہ جو قرضے لے رہے تھے اس کے پراجیکٹ لگاتے۔

ان کاکہناتھا کہ شہبازشریف کی 16ماہ کی حکومت تھی، 16ماہ کی حکومت میں رکے ہوئے منصوبے چلے، تیرہ جماعتوں کی پی ڈی ایم تھی،اوپر جو بندہ تھا اس نے گورننس ٹھیک تھی،کرپشن کو کنٹرول کیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ جب اوپر سے نیچے تک نظام کو استعمال کیا جاتا ہے تو ملک میں چوربازاری ہوتی ہے، توشہ خانہ لوٹ گئے،جواب مانگو تو گالیاں دیتے ہیں ، نوازشریف پر پانامہ اور کرپشن کا الزام لگایا گیا، ایک طرف توشہ خانہ ہے، توشہ خانہ کا پراسیس ہے،آپکو تحائف ملے جمع کرانے تھے، آپ نے تحائف جمع نہ کرائے اور خود فروخت کردیئے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں ایک روپے کی چوری نہیں ہوئی، چوری نہ کرنے والے 3 نسلوں کا جواب دیتے ہیں ، ملک سیمہنگائی ختم کرنی ہے تو نواز شریف کو لانا ہوگا، ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو نواز شریف کو لانا ہوگا۔

Share
Related Articles

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 8 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع

اسلام آباد:عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش...

بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر احتجاج، درج مقدمے میں ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر موٴخر

اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی پر فیض...

پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کو 40 روزہ حفاظتی ضمانت دیدی

پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو 40 روزہ...

تحریک انصاف کے 86 کارکنان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد:انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے...