Home سیاست ‎حکومت کی بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھنے کے بیان کی تردید کر دی

‎حکومت کی بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھنے کے بیان کی تردید کر دی

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی تک ان کے وکلا اور اہلخانہ کو رسائی نہ دینے کی تردید کردی۔

حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے موٴقف کی تردید میں سپریم کورٹ میں اضافی دستاویزات جمع کروادیں جن کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کی جیل میں وکلا سے ملاقات کی تصاویر بھی شامل ہیں۔

حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست بھی سپریم کورٹ میں جمع کرواتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا قید تنہائی میں ہونے کا موٴقف غلط ہے، انہوں نے نے سپریم کورٹ میں وکلا رسائی نہ دینے کا موقف اپنایا۔

وفاقی حکومت نے گزارش کی کہ عدالت مناسب سمجھے تو ان کے بیان کی حقیقت کو جانچنے کیلئے کمیشن بھی مقرر کرسکتی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کتابیں ،ائیر کولر ،ٹی وی سمیت تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...