Home Uncategorized ‎فرانسیسی سیاستدان نےانڈے پھینکے پر مشتعل ہوکرخاتون کو تشددکا نشانہ بنا ڈالا

‎فرانسیسی سیاستدان نےانڈے پھینکے پر مشتعل ہوکرخاتون کو تشددکا نشانہ بنا ڈالا

Share
Share

پیرس: فرانس میں انتہائی دائیں بازو کے سیاسی رہنما ایرک زیمور پر انتخابی مہم کے دوران انڈے پھینک دئیے گئے۔

سیاستدان نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ کورسیکا جزیرے میں اجاکسیو شہر میں انتخابی مہم کے سلسلے کی تقریب میں موجود ایرک زیمور کیخلاف 15 کے قریب افراد نے نعرے بازی شروع کردی۔ ان پر انڈے اور پانی بھی پھینک دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ سب کچھ چند لمحات میں ہوا، جس کی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی جبکہ اس واقعہ کے دوران خاتون نے سیاسی رہنما کو دھکا دینے کی کوشش بھی کی۔

ایرک زیمور کے ساتھ آنے والے وفد کے ایک رکن نے کہا کہ فوٹیج میں خالص دفاعی ردعمل دکھایا گیا ہے، خاتون نے زیمور کو پیچھے سے دھکا دیا، وہ نہیں جانتا تھا کہ وہ کیا لے کر جا رہی ہے، آیا یہ انڈا ہے، مٹھی ہے یا چاقو ہے۔

خیال رہے کہ اجاکسیو کے پبلک پراسیکیوٹر نکولس سیپٹی نے ایجنسی فرانس پریس کو بتایا کہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...

وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا

پشاور/ اسلام آباد:وفاقی وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں...

جے یوآئی کے سینئر رہنماء حافظ حسین احمدکا انتقال ، نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد...

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...