Home سیاست چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس 25 اکتوبر کو ہوگا

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس 25 اکتوبر کو ہوگا

Share
Share

اسلام آباد:چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں 25 اکتوبر کو الوداعی فل کورٹ ریفرنس ہوگا، جس سے نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی بھی خطاب کریں گے۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں الوداعی فل کورٹ ریفرنس 25 اکتوبر جمعہ کو ساڑھے 10 بجے سپریم کورٹ میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق فل کورٹ ریفرنس سے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ اور نامزد چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی بھی خطاب کریں گے۔

دوسری جانب نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی حلف برداری کی تقریب کے لیے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور ایوان صدر نے تقریب کے لیے مہمانوں کی فہرست مانگ لی تاہم نئے چیف جسٹس پاکستان کی حلف برداری کی تقریب میں ڈھائی سے تین سو مہمانوں کی آمد متوقع ہے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی 26 اکتوبر کو چیف جسٹس پاکستان کی حیثیت سے صدر مملکت آصف علی زرداری سے حلف لیں گے اور حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں 11 بجے منعقد ہوگی۔

Share
Related Articles

مائنز اینڈ منرلز کا حساس معاملہ ، وفاق صوبے کے وسائل پر یکطرفہ قبضے کی کوشش کررہا ہے،مولانا فضل الرحمان

پشاور:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے...

امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد

راولپنڈی:امریکی سفارت خانے کا وفد اڈیالہ جیل پہنچ گیا۔جیل ذرائع کے مطابق...

بی این پی کامستونگ میں 20 روزسے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) نے مستونگ لک پاس پر...