Home سیاست حکومت کو بلوچستان سے متعلق کوئی دلچسپی نہیں، اختر مینگل نے مایوس ہو استعفی دیا ہے،اسد قیصر

حکومت کو بلوچستان سے متعلق کوئی دلچسپی نہیں، اختر مینگل نے مایوس ہو استعفی دیا ہے،اسد قیصر

Share
Share

اسلام آباد: اپوزیشن گرینڈ الائنس نے بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

اپوزیشن گرینڈ الائنس کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی، جس میں گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے جو بلوچستان میں صورتحال جاری ہے ہمارے الائنس نے اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے، ہم اسپیکر سے ملیں گے انہیں کہیں گے کہ بلوچستان کے حوالے سے اقدامات کریں، بلوچستان کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جو ہمارے ناراض بلوچی بھائی ہیں ان کے تحفظات کو سننا چاہیے، اسمبلی کے فلور پر میں نے بلوچستان کے حوالے سے بات کی پر حکومت نے دلچسپی نہیں دکھائی، اختر مینگل نے مایوس ہو کر قومی اسمبلی سے استعفی دیا ہے جو افسوسناک بات ہے کیونکہ اگر سیاسی لوگ مایوس ہوں گے تو ایوان کا پھر کوئی فائدہ نہیں ہے۔

 

اسد قیصر نے کہا کہ جو بلوچستان میں ہو رہا ہے اس پر سنجیدگی سے بیٹھک ہونی چاہیے، ہمارے دشمن اس صورتحال سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، ہم اب پورے ملک میں نکل رہے ہیں اور ہمارے جلسے ہوں گے، ایک دن ہم تعین کریں گے جس میں پورے ملک مییں احتجاج کریں گے۔

Share
Related Articles

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...