Home highlight حکومت کو کوئی حق نہیں کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی مارچ کو روکے،لیاقت بلوچ

حکومت کو کوئی حق نہیں کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی مارچ کو روکے،لیاقت بلوچ

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا لیاقت بلوچ سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

جماعت اسلامی کے اعلامیے کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں آج اسلام آباد میں یکجہتیٔ فلسطین مارچ کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت کو کوئی حق نہیں کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی مارچ کو روکے، جماعت اسلامی کا فلسطین سے اظہار یکجہتی مارچ پُرامن ہوگا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت رکاوٹیں کھڑی کر کے پوری دنیا میں رسوا نہ ہو اور آج اسلام آباد میں یکجہتی فلسطین ریلی روکنے سے اجتناب کرے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے کوئی نو گو ایریا نہ بنایا جائے۔

اُنہوں نے کہا کہ کویت کا اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان پوری امت کی ترجمانی ہے۔

Share
Related Articles

پاکستان نے امریکا سے کوئی درخواست نہیں کی بلکہ سیز فائر بھارت کی خواہش تھی، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی:پاکستان کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ سیز فائر کی خواہش...

کوئی بھارتی پائلٹ پاکستان کی حراست میں نہیں ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے...

راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش سے موسم خوشگوار

اسلام آباد: راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش سے موسم خوشگوار ہو...