Home sticky post 3 حکومت سیاسی مخالفین کے خلاف طاقت کے بے رحمانہ استعمال پر اتر آئی ہے،پی ٹی آئی

حکومت سیاسی مخالفین کے خلاف طاقت کے بے رحمانہ استعمال پر اتر آئی ہے،پی ٹی آئی

Share
Share

اسلام آباد:تحریک انصاف نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کی بہنوں سے پولیس کے ناروا سلوک کی مذمت کرتے ہیں، حکومت سیاسی مخالفین کے خلاف طاقت کے بے رحمانہ استعمال پر اتر آئی ہے۔
تحریک انصاف نے کہا ہے کہ علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین خان نیازی عدالت کے حکم پر پْرامن طور پر موجود تھیں، رات کی تاریکی میں خواتین پر واٹر کینن اور دھکم پیل کے ذریعے حملہ کیا گیا، حکومت نے خواتین کی حرمت اور انسانی اقدار کو یکسر نظر انداز کر دیا، سرد رات میں واٹر کینن سے خواتین زخمی ہوئیں اور کئی کارکن زمین پر گر گئے۔
پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ میڈیا کو پیچھے دھکیل کر سچ کو چھپانے کی کوشش کی گئی، پولیس کے ہاتھوں کارکنوں کی چوٹیں حکومتی سنگدلی کو بے نقاب کرتی ہیں، پارلیمانی لیڈر شاہد خٹک واقعے میں زخمی ہوئے ، حکومت منتخب نمائندوں کے احترام کو بھی روند چکی ہے۔
پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ حملہ حکومت کی فاشسٹ سوچ اور انتقامی ذہنیت کی علامت ہے، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے رویہ حکمرانوں کے خوف اور عدم اعتماد کا اعتراف ہے، پی ٹی آئی اپنی خواتین، قیادت اور کارکنوں کے ساتھ کھڑی ہے، ریاستی جبر ہمیں نہ پہلے جھکا سکا نہ اب جھکا سکے گا، ہماری جدوجہد آئین، حق اور سچ کے لیے پوری قوت سے جاری ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...