Home سیاست حکومت کی مہنگائی کے ستائے عوام کو بجلی کا نیا جھٹکا دینے کی تیاری، قیمت میں مزید اضافہ متوقع

حکومت کی مہنگائی کے ستائے عوام کو بجلی کا نیا جھٹکا دینے کی تیاری، قیمت میں مزید اضافہ متوقع

Share
Share

اسلام آباد: حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام کو بجلی کا نیا جھٹکا دینے کی تیاری کرلی ہے۔ بجلی کی قیمت میں 2 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

سرکاری ڈسکوز کے صارفین کے لیے پہلے ہی مہنگی بجلی کو مزید مہنگا کیا جا رہا ہے، جس کے تحت ایک ماہ کے لیے فی یونٹ کی قیمت میں 2 روپے 10 پیسے تک اضافے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا میں درخواست دائر کر دی ہے۔

سی پی پی اے کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ کی مد میں طلب کیا گیا ہے۔ ایف سی اے کی اس درخواست پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 31 جولائی کو سماعت کرے گی۔ درخواست منظور ہونے کی صورت میں بجلی مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جائے گا۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...