Home سیاست وزیراعظم سےعالمی شہرت یافتہ کوہ پیما نائلہ کیانی کی ملاقات، اپنے شعبے سے متعلق اہم تجاویز دیں

وزیراعظم سےعالمی شہرت یافتہ کوہ پیما نائلہ کیانی کی ملاقات، اپنے شعبے سے متعلق اہم تجاویز دیں

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے عالمی شہرت یافہ پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے ملاقات کی اور اس موقع پر انہوں نے پاکستان میں کوہ پیمائی کے شعبے میں خصوصی تربیت اور ہنر و پیشہ ورانہ تعلیم کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔

وزیراعظم دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ملاقات کے دوران نائلہ کیانی کو حال ہی میں دنیا کی پانچویں بڑی چوٹی مکالو سر کرنے پر مبارک باد پیش کی اور نائلہ کیانی کے بطور اعزازی سفیر برائے تعلیم پاکستان میں تعلیم، کوہ پیمائی کے شعبے کی ترقی اور اس حوالے سے پیشہ ورانہ تربیت کی ترویج کے لیے کام کو بھی سراہا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں خواتین ہر شعبے میں گراں قدر خدمات سر انجام دے رہی ہیں، نائلہ کیانی کا بطور پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما 8 ہزار میٹر سے بلند 11 چوٹیاں سر کرنا قوم کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں باصلاحیت خواتین کو یکساں ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی، تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت، کھیل اور دیگر شعبوں میں خواتین کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

اس موقع پر نائلہ کیانی نے وزیر اعظم کا ملک میں خواتین کی ترقی پر خصوصی توجہ دینے پر شکریہ ادا کیا اور وزیراعظم کو پاکستان میں کوہ پیمائی کے شعبے میں خصوصی تربیت اور ہنر و پیشہ ورانہ تعلیم کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔

وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو ان تجاویز پر عمل درآمد کے لیے ایک جامع لائحہ عمل بنا کر پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...