Home سیاست ‎حکومت لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے،ملالہ یوسفزئی کا وزیراعظم کو خط

‎حکومت لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے،ملالہ یوسفزئی کا وزیراعظم کو خط

Share
Share

اسلام آباد:نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط، ملالہ یوسفزئی نے محمد شہبازشریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک دی۔

ملالہ یوسفزئی نے خط میں لکھا کہ پاکستان کو مستقبل میں مشکل صورتحال کا سامنا ہے، امید ہے آپ کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا، حکومت کو پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینی چاہئے، گزشتہ دہائی میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے کافی پیش رفت ہوئی۔

خط میں لکھا گیا ملالہ فاؤنڈیشن نے پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے ڈیڑھ کروڑ ڈالر فراہم کئے، پاکستان اس وقت جی ڈی پی کا 2 فیصد سے بھی کم تعلیم پر خرچ کررہا ہے، چاہتے ہیں کہ پاکستان یہ شرح چار فیصد تک بڑھائے۔

ملالہ یوسفزئی نے مزید لکھا کہ حکومت اپنے پہلے سو دن کی ترجیحات میں لڑکیوں کی تعلیم پر زیادہ توجہ دے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...