Home کھیل آئی سی سی کی کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنے کیلئے تگ و دو

آئی سی سی کی کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنے کیلئے تگ و دو

Share
Share

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنے کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں۔آئی سی سی کاکہناہے کہ کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کر کے انڈین مارکیٹ سے بڑی کمائی کر سکتی ہے۔

آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کرکٹ کے 1 ارب سے زیادہ فینز ہیں، 90 فیصد شائقین چاہتے ہیں کہ کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کیا جائے۔

آئی سی سی کے مؤقف کے مطابق اسلامی تنظیم تعاون ( آئی او سی ) کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کر کے انڈین مارکیٹ سے بڑی کمائی کر سکتی ہے، آئی او سی انڈیا سے میڈیا رائٹس کی مد میں 130 سے 260 ملین ڈالر کما سکتی ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پیرس 2024 اولمپکس کیلئے آئی او سی کی انڈین مارکیٹ کیلئے میڈیا رائٹس 31 ملین ڈالر تک محدود رہے ہیں۔

کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنے کیلئے آئی سی سی جے شاہ کی سربراہی میں کمیٹی بنا چکا ہے۔

آئی سی سی نے تجویز دی ہے کہ اولمپکس میں مردو خواتین کی 6، 6 کرکٹ ٹیمیں ٹی 20 فارمیٹ پر کھیلیں گی تاہم کرکٹ کو شامل کرنے کا حتمی فیصلہ ممبئی میں آئی او سی کی اکتوبر میں ہونے والی میٹنگ میں کیا جائے گا۔

لاس اینجلس کے سابق میئر اور بھارت میں امریکی سفیر ایرک گارسیٹی نے کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

امریکی سفیرایرک گارسیٹی کا کہنا تھا کہ امریکا کرکٹ کو لاس اینجلس اولمپکس میں شامل کرنے کا خواہشمند ہے۔

Share
Related Articles

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...

نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست، بھارت تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا

احمد آباد:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں بھارت نے یکطرفہ مقابلے...