Home سیاست ‎آئی ایم ایف کا وفد اقتصادی جائزہ مذاکرات کیلئے وزارت خزانہ پہنچ گیا

‎آئی ایم ایف کا وفد اقتصادی جائزہ مذاکرات کیلئے وزارت خزانہ پہنچ گیا

Share
Share

‎اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد اقتصادی جائزہ مذاکرات کیلئے وزارت خزانہ پہنچ گیا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا آئی ایم ایف پروگرام کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہنا ہے کہ موجودہ مالی سال مشکل ہوگا۔

‎نیتھن پورٹر کی قیادت میں آئی ایم ایف وفد وزارت خزانہ پہنچا، آئی ایم ایف وفد سے تعارفی سیشن کیلئے معاشی ٹیم بھی وزارت خزانہ پہنچ گئی، وزیرخزانہ، گورنر سٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر وزارت خزانہ پہنچے۔

‎عالمی مالیاتی ادارے کا وفد پاکستانی حکام کے ساتھ 18 مارچ تک اقتصادی جائزہ کیلئے مذاکرات کرے گا، آئی ایم ایف حکام کی وزارت خزانہ، وزارت توانائی، ایف بی آر، سٹیٹ بینک، پلاننگ کمیشن اور پٹرولیم ڈویژن کے اعلیٰ عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

‎آئی ایم ایف وفد کے دورہ پاکستان کے بعد وزیر خزانہ امریکا جائیں گے جہاں وہ 15 سے 20 اپریل تک قیام کریں گے، محمد اورنگزیب واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ وزارتی اجلاس میں شریک ہوں گے، گورنر سٹیٹ بینک، سیکرٹری خزانہ اور سینئر حکام بھی ساتھ ہوں گے۔
‎وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا آئی ایم ایف پروگرام کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہنا ہے کہ موجودہ مالی سال مشکل ہوگا، پاکستان آئی ایم ایف سے اہم مذاکرات کیلئے جلد رسمی درخواست کرے گا، امید ہے سٹاف لیول مذاکرات رواں ہفتے شروع ہو جائیں گے، اپنی تمام تر توانائیاں پاکستان کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے استعمال کریں گے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...