Home نیوز پاکستان آئی ایم ایف نے پاکستان کے حالیہ بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں کو خوش آئند قرار دے دیا

آئی ایم ایف نے پاکستان کے حالیہ بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں کو خوش آئند قرار دے دیا

Share
Share

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کے حالیہ بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں کو خوش آئند قرار دے دیا ۔ آئی ایم ایف نے معیشت کی بہتری کے لیے ٹیکس کی چھوٹ محدود کرنے کو بھی سراہا ہے۔

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ورچوئل مذاکرات میں مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کے حالیہ بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں کو خوش آئند قرار دے دیا اور آئی ایم ایف نے بجٹ کی منظوری میں سیاسی جماعتوں کے مثبت کردار کی بھی تعریف کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے معیشت کی بہتری کے لیے ٹیکس کی چھوٹ محدود کرنے کو بھی سراہا ہے، آئی ایم ایف کا وفد جون کے ا آخری ہفتے میں پاکستان پہنچ سکتا ہے۔

آئی ایم ایف کا وفد نئے قرض پروگرام پر بات چیت کے لیے پاکستان آئے گا، پاکستان نے نئے پروگرام سے قبل پیشگی شرائط پر عمل درآمد کیا ہے، پاکستان نے نئے قرض پروگرام سے قبل پیشگی بیشتر اہداف حاصل کرنے میں پیشرفت کی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو توقع ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ 28 یا 29 جون تک منظور ہو جائے گا۔

Share
Related Articles

جامعات میں داخلہ لینے والے طالب علم کی پی ایم ڈی سی سے رجسٹریشن لازمی قرار

اسلام آباد:جامعات میں داخلہ لینے والے طالب علم کی پی ایم ڈی...

پنجاب کا پہلا اے آئی روڈ میپ تیار،وزیراعلیٰ مریم نواز نے منظوری دے دی

لاہور: پنجاب حکومت نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے شعبے میں بڑا قدم...

سینیٹ سیکریٹریٹ میں کفایت شعاری اقدامات کا اعلان، چار روزہ ورکنگ ویک نافذ

اسلام آباد:سینیٹ سیکریٹریٹ نے وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق کفایت شعاری...

پاکستان میں 5G اسپیکٹرم نیلامی، مقامی اور عالمی سرمایہ کاری میں تاریخی اضافہ

اسلام آباد: پاکستان میں 5G اسپیکٹرم کی نیلامی تقریباً 500 ملین ڈالر...