Home کھیل کھیلوں کی عالمی عدالت نے انڈین ریسلر کی اپیل مسترد کر دی

کھیلوں کی عالمی عدالت نے انڈین ریسلر کی اپیل مسترد کر دی

Share
Share

کراچی: کھیلوں کی عالمی عدالت نے انڈین ریسلر کی اپیل پر مختصر فیصلہ سنا دیا۔

 

ونیش پھوگٹ نے پیرس اولمپکس 2024 میں ڈس کوالیفائی ہونے اور میڈل نہ ملنے پر اپیل کی تھی جسے کورٹ آف آربیٹریشن کی جانب سے مسترد کر دیا گیا ہے۔

 

ونیش پھوگٹ کو 100 گرام وزن زیادہ ہونے پر ریسلنگ فائنل سے ڈس کوالیفائی کیا گیا تھا، انڈین ریسلر کا اپیل میں موقف تھا کہ کم سے کم انہیں سلور میڈل دیا جائے۔

 

 

سی اے ایس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 7 اگست 2024 کو ونیش پھوگٹ کی طرف سے داخل درخواست کو خارج کیا جاتا ہے۔

 

ونیش پھوگٹ پیرس اولمپکس میں 50 کلوگرام ریسلنگ کیٹیگری میں فائنل میں پہنچی تھیں لیکن فائنل میچ سے پہلے جب ان کا وزن کیا گیا تو یہ 100 گرام زیادہ نکلا جس پر انہیں نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔

 

توقع تھی کہ اپیل کے بعد وہ میڈل حاصل کر لیں گی لیکن ایسا نہیں ہوسکا ہے، وہ پہلی بھارتی خاتون ریسلر تھیں جنہوں نے بھارت کے لیے اولمپک فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

Share
Related Articles

ٹی 20سیریز ،آسٹریلیانے پاکستان کووائٹ واش کردیا

ہوبارٹ: ون ڈے سیریز کی فاتح پاکستان کو میزبان آسٹریلیا نے چاروں...

انٹرنیشنل کراٹے مقابلوں میں شرکت کے لئے پاکستانی دستہ روس

  لاہور:ماسکو انٹرنیشنل کراٹے مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے سات رکنی...

پہلا ون ڈے،آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دیدی

میلبرن:آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد...

پہلا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 204 رنز کا ہدف

میلبرن: پاکستان نے میزبان آسٹریلیا کو پہلے ون ڈے میچ میں جیت...