Home Uncategorized اسرائیلی فوج الشفا اسپتال سے متعدد شہید فلسطینیوں کی لاشیں لے گئی، اسامہ حمدان

اسرائیلی فوج الشفا اسپتال سے متعدد شہید فلسطینیوں کی لاشیں لے گئی، اسامہ حمدان

Share
Share

حماس کے ترجمان و رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ اسرائیلی بمباری کے باعث غزہ پٹی میں کوئی محفوظ مقام نہیں بچا۔ اسرائیلی فوج الشفا اسپتال سے متعدد شہید فلسطینیوں کی لاشیں لے گئی۔

لبنان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسامہ حمدان کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں سے شہید 43 فیصد فلسطینی جنوبی حصے سے تعلق رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فورسز شمالی اور جنوبی غزہ پر بلا تفریق بمباری کر رہی ہیں۔ صہیونی فورسز اسپتالوں کے بعد اسکولوں پر بہیمانہ بمباری کر رہی ہے۔

اسامہ حمدان نے کہا کہ اسرائیلی فورسز نے اقوام متحدہ کے زیر انتظام اسکولوں پر وحشیانہ بمباری کی۔ اسرائیلی بمباری کے باعث غزہ پٹی میں کوئی محفوظ مقام نہیں بچا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی فوج الشفا اسپتال سے متعدد شہید فلسطینیوں کی لاشیں لے گئی۔ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 12 ہزار سے بڑھ گئی۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...