Home Uncategorized اسرائیلی وزیراعظم نے امریکا کی فلسطینی ریاست کی پیشکش کو رد کردیا

اسرائیلی وزیراعظم نے امریکا کی فلسطینی ریاست کی پیشکش کو رد کردیا

Share
Share

تل ابیب :اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکا کی فلسطینی ریاست کی پیشکش یکسر مسترد کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک پریس کانفرنس کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے امریکا کو واضح طور پر بتا دیا ہے کہ اسرائیل غزہ کے تنازع کے اختتام پر فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت کرتا ہے۔

نیتن یاہو نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ غزہ میں جنگ اسرائیل کی فتح، حماس کے خاتمے اور یرغمالیوں کی واپسی تک جاری رہے گی، اس میں مہینوں لگ سکتے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو دریائے اردن کی تمام مغربی پٹی (وہ علاقہ جو مستقبل میں کسی بھی فلسطینی ریاست کے قیام میں شامل ہو سکتا ہے) کا مکمل سکیورٹی کنٹرول اپنے پاس رکھنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ ضروری شرائط ہیں جو کسی بھی فلسطینی ریاست کے قیام کے منصوبے کی مخالفت کرتی ہیں اور میں نے امریکی دوستوں کو یہ واضح کر دیا ہے کہ میں اسرائیل کی سلامتی کو خطرہ پہنچانے والی کسی بھی کوشش کی مخالفت کروں گا۔

یاد رہے کہ سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت میں اب تک 24 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 64 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...