Home نیوز پاکستان آئی ٹی سیکٹر کو سموگ بندش فیصلے سے استثنیٰ دے دیاگیا

آئی ٹی سیکٹر کو سموگ بندش فیصلے سے استثنیٰ دے دیاگیا

Share
Share

لاہور:نگران پنجاب حکومت نے آئی ٹی سیکٹر کو سموگ بندش فیصلے سے استثنیٰ دیتے ہوئے لازمی سروسز کے زمرے میں شامل کر لیا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ای کامرس، انٹرنیشنل آئی ٹی سنٹرز، کال سنٹرز، سافٹ ویئر ہاؤسز اور ٹیلی کام سروسز کے ادارے کھلے رہیں گے۔

پاکستان آئی ٹی ایسوسی ایشن نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مراسلہ لکھا تھا جس میں دفاتر اور کاروبار بند رکھنے کے فیصلے سے آئی ٹی سیکٹر کو استثنیٰ دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

چیئرمین پاشا کا کہنا تھا کہ آئی ٹی اور متصل کاروبار کو سموگ میں سیفٹی اقدامات کے ساتھ جاری رکھا جا سکتا ہے، کاروباری بندش سے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سافٹ ویئر سروسز کی ایکسپورٹ متاثر ہوتی ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...