Home سیاست ‎اپوزیشن جماعتوں کاجلسہ آج ہوگا،پشین میں دفعہ 144 نافذ

‎اپوزیشن جماعتوں کاجلسہ آج ہوگا،پشین میں دفعہ 144 نافذ

Share
Share

پشین: اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پہلے جلسے کے اعلان کے بعد ضلعی انتظامیہ نے پشین میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔

انتظامیہ کی جانب سے پشین میں باقاعدہ طور پر دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا جس کے مطابق امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پشین میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر پشین کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد شہر میں 5 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہو گی، مین شاہراہوں اور سڑکوں کو بند کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

گزشتہ روز سردار اختر مینگل کی میزبانی میں 6 جماعتی اپوزیشن اتحاد کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے، اپوزیشن جماعتوں نے محمود خان اچکزئی کو مشترکہ تحریک کا صدر نامزد کر دیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران اپوزیشن جماعتوں نے انتخابی مبینہ دھاندلیوں کیخلاف حکومت مخالف محاذ اور تحفظ آئین پاکستان کے نام سے تحریک شروع اور آج جلسہ کرنے کا اعلان کیا۔

پشین میں دفعہ 144 نافذ کرنے کے بعد پی ٹی آئی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا آج ہونے والا جلسہ متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

Share
Related Articles

ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کی شرح کے اعداد و شمار جاری

اسلام آباد:وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی شرح کے اعداد و شمار...

پاکستان کو ترقی یافتہ، خودمختار و عوام دوست ملک بنائیں گے ،صدر آصف زرداری

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم شہید...

بجلی کی قیمتوں میں کمی تاریخ ساز اقدام، برآمدات میں اضافہ اور شرح نمو بڑھے گی،ایاز صادق

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سردار...

محسن نقوی کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت مل گئی

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کو ایک...