Home سیاست ایاز صادق سے روسی فیڈریشن کونسل کی اسپیکرکی ملاقات ، دو طرفہ تعلقات و پارلیمانی امور پرگفتگو

ایاز صادق سے روسی فیڈریشن کونسل کی اسپیکرکی ملاقات ، دو طرفہ تعلقات و پارلیمانی امور پرگفتگو

Share
Share

 

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے روسی فیڈریشن کونسل کی اسپیکر سے ملاقات کی ہے۔

 

اسپیکر ایاز صادق نے روسی اسپیکر ویلنٹینا مٹوینیکو اور وفد کا خیر مقدم کیا۔

 

ملاقات میں دونوں رہنماوٴں نے پاک روس تعلقات پر اطمینان کا اظہار اور دو طرفہ تعلقات و پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں پاک روس پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے کنوینر عبد القادر پٹیل نے شرکت کی۔

 

اس موقع پر روسی اسپیکر نے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان کا عالمی امن کے قیام میں اہم کردار ہے، روس پاکستان کی برکس میں شمولیت کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطے کی ترقی، خوش حالی کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں، پارلیمانی سفارت کاری دو طرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2017ء میں پہلی 6 ملکی اسپیکرز کانفرنسز اسلام آباد میں منعقد کرائیں، میری دعوت پر ترکیہ، چین، ایران، افغانستان، روس کے وفود نے خصوصی شرکت کی، پارلیمان میں رابطوں کے ذریعے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جا سکتا ہے۔

 

ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پارلیمانی روابط کے فروغ کے لیے فرینڈ شپ گروپس اہم فلیٹ فارمز ہیں۔

 

روسی اسپیکر نے دونوں ممالک کی پارلیمان میں رابطوں میں اضافے کی اسپیکر قومی اسمبلی کی تجویز کو بھی سراہا۔

 

اسپیکر فیڈریشن کونسل روس نے کہا کہ روس پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے لیے تعاون جاری رکھیں گے، نومبر میں پاکستانی پارلیمانی وفد کی آمد کے منتظر رہیں گے۔

 

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ روس کی طرف سے پاکستانی اسٹوڈنٹس کے لیے تعلیمی اسکالر شپس قابلِ تعریف ہیں۔

یاد رہے کہ روسی فیڈریشن کونسل کی اسپیکر ویلنٹینا مٹوینیکو اپنے وفد کے ہمراہ 3 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئیں۔

Share
Related Articles

وزیراعظم اور نواز شریف نے کینال منصوبے پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع...

26 نومبر احتجاج، صنم جاوید، مشعال یوسفزئی سمیت پی ٹی ائی کے 16 رہنماوٴں و کارکنان کی ضمانت خارج

راولپنڈی :راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج سے...

جو کہتے ہیں کوئی ڈیل ہو رہی ہے ان کی عقل چلی گئی ہے، اعظم سواتی

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ...